Wed, September 16, 2026

بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو شوہر کی توجہ اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، روبینہ اشرف

بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو شوہر کی توجہ اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، روبینہ اشرف

لاہور : سینئر اداکارہ اور فلمساز روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایسے میں شوہر کی محبت، وقت اور بھرپور تعاون انہیں پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا کہ ماضی میں زچگی کے بعد خواتین کی ذہنی صحت پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی، حالانکہ یہ ان کی زندگی کا نہایت حساس مرحلہ ہوتا ہے۔

ان کے مطابق حمل کے دوران جسم اور ہارمونز میں آنے والی تبدیلیاں خواتین کی جذباتی کیفیت کو متاثر کرتی ہیں، جس کے باعث بعض اوقات بے چینی اور ڈپریشن جیسی علامات بھی سامنے آ سکتی ہیں۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں شوہر کی ہمدردی، حوصلہ افزائی اور عملی تعاون نہ صرف خاتون کا اعتماد بڑھاتا ہے بلکہ اسے اس مشکل مرحلے سے بہتر انداز میں گزرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

ٹیگز: