Wed, September 16, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل سستا کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں مقررہ وقت سے نافذالعمل ہیں اور آئندہ جائزے تک برقرار رہیں گی۔

ٹیگز: