کراچی : ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے رواں سال حج کی سعادت سعودی عرب کی حکومت کی خصوصی دعوت پر شاہی مہمان کے طور پر حاصل کی۔
انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب میں جنت نے بتایا کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو سعودی وزارتِ اطلاعات نے شاہی مہمان کے طور پر مدعو کیا تھا، جس کی وجہ سے حج کے انتظامات بہت شاندار اور اعلیٰ معیار کے تھے۔ انہوں نے یہ تجربہ اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے ساتھ بھی شیئر کیا۔