Wed, September 16, 2026

"روسی تیل خریدنے والوں کو سزا دینا درست قدم"۔۔۔۔۔۔بورس جانسن کی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت

لندن: سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روس کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اپنے بیان میں جانسن کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ نے بہادری اور منطق سے کام لیا، آخرکار ان ممالک کو سزا دی گئی جو روس سے تیل و گیس خرید کر پیوٹن کی جنگی مشین کو مالی مدد فراہم کر رہے تھے۔"

بورس جانسن نے یورپی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ "برطانیہ اور باقی یورپ اس طرح کا فیصلہ کب کریں گے؟" ان کا کہنا تھا کہ روسی توانائی پر انحصار کا مطلب ہے یوکرین کے خلاف جاری جارحیت کو تقویت دینا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق بورس جانسن کا یہ بیان یورپ میں روس کے خلاف سخت تر پالیسی اپنانے کی ایک کوشش ہو سکتا ہے، جبکہ ٹرمپ کی جانب سے ایسے فیصلے کا خیر مقدم کر کے جانسن نے مغرب میں ایک واضح تقسیم کی طرف اشارہ دیا ہے۔

ٹیگز: