Wed, September 16, 2026

وزیراعظم نے منی بجٹ کی تجویز کو رد کر دیا

وزیراعظم نے منی بجٹ کی تجویز کو رد کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر ہیں، اس لیے نئے بجٹ سے قبل منی بجٹ لانے یا اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی کے پیش نظر مختلف ٹیکس تجاویز پیش کی تھیں، لیکن وزیراعظم نے انہیں مسترد کر دیا اور بجٹ کی تیاری میں مزید مشاورت کا حکم دیا۔ آئی ایم ایف کو بھی موجودہ صورتحال کی روشنی میں مالی اہداف پر نظرثانی کے لیے راضی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ میں افراط زر اور مالی خسارے جیسے اہم اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ سازی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور جون کے پہلے عشرے میں بجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگز: