Wed, September 16, 2026

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے تک آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی آئی ہے جہاں قیمت 30 ڈالر کم ہو کر 4657 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
 
 
 

ٹیگز: