Wed, September 16, 2026

سندھ میں مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاحال موخر؛ تاجروں سے مشاورت جاری ہے، شرجیل میمن

سندھ میں مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ تاحال موخر؛ تاجروں سے مشاورت جاری ہے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے میں مارکیٹیں جلد بند کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے لیے اربوں روپے کے ریلیف پیکج کی تفصیلات بھی جاری کیں۔
حکومت سندھ نے مہنگائی کے توڑ کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس کے تحت درج ذیل اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں،۔  چھوٹے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس مکمل طور پر معاف کر دی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ جیکب آباد میں ایک بڑی کارروائی کے دوران 40 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ      یہ کامیاب کارروائی نیول انٹیلی جنس کی فراہم کردہ خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔    منشیات کے خاتمے کے لیے پاک بحریہ اور صوبائی محکمہ ایکسائز کے درمیان مشترکہ آپریشنز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

ٹیگز: