Wed, September 16, 2026

خبردار! گوگل پر یہ 5 چیزیں سرچ کرنا ہو سکتا ہے خطرناک

خبردار! گوگل پر یہ 5 چیزیں سرچ کرنا ہو سکتا ہے خطرناک

کیلیفورنیا:دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن "گوگل" بظاہر ہر سوال کا جواب رکھتا ہے، مگر کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جنہیں گوگل پر تلاش کرنا آپ کے لیے ذہنی، قانونی یا سیکیورٹی کے لحاظ سے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کی ایک تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ درج ذیل پانچ اقسام کی معلومات کو گوگل پر تلاش کرنے سے گریز کیا جائے

1. بیماریوں کی علامات

اگر آپ کو کسی بیماری کا شبہ ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ گوگل پر علامات سرچ کرنے سے آپ غلط تشخیص یا غیر ضروری خوف کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اکثر معمولی علامات کو خطرناک بیماریوں سے جوڑ دیا جاتا ہے۔

2. بم یا ہتھیار بنانے کے طریقے

ایسی معلومات گوگل پر سرچ کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ سیکیورٹی ادارے اس قسم کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔ ایسا کرنا آپ کو تحقیقات یا گرفتاری کی زد میں لا سکتا ہے۔

3. کینسر جیسے موزی امراض

کینسر کی علامات مختلف بیماریوں سے ملتی جلتی ہو سکتی ہیں، گوگل پر ایسی معلومات دیکھ کر انسان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔ بہتر ہے کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لیا جائے۔

4. خطرناک جانور

خطرناک جانوروں سے متعلق گوگل پر معلومات تلاش کرنا اگرچہ معلوماتی ہو سکتا ہے، مگر اس سے خوف پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو روزمرہ زندگی یا سفر پر اثر ڈال سکتا ہے۔

5. اپنا نام

گوگل پر اپنا نام سرچ کرنا بظاہر بے ضرر لگتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے آپ کی پرانی تصاویر، معلومات یا ڈیجیٹل تاریخ سامنے آ سکتی ہے جو بعض اوقات پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

گوگل معلومات کا خزانہ ضرور ہے، مگر ہر چیز گوگل پر تلاش کرنا دانشمندی نہیں۔ حساس یا صحت سے متعلق مسائل کے لیے متعلقہ ماہرین سے رابطہ کرنا ہی بہتر ہے۔

ٹیگز: