غزہ : غزہ پر اسرائیلی بمباری رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں میں مزید 67 بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ 156 افراد زخمی ہوئے۔
شدید محاصرے اور بھوک کے باعث ایک اور فلسطینی غذا نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا۔
مسلسل حملوں اور محاصرے کے باعث اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 67 ہزار 139 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 583 سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسرائیلی حملے اب صرف رہائشی علاقوں یا اسپتالوں تک محدود نہیں رہے، اب کھیلوں کے ادارے بھی نشانے پر ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا، جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔