Wed, September 16, 2026

ویمنز ورلڈکپ 2025: بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرا دیا

ویمنز ورلڈکپ 2025: بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے ہرا دیا

کولمبو: ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو واضح برتری سے شکست دے دی۔ 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے صرف سدرہ امین نے مزاحمت کی اور 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ نتالیہ پرویز نے 33 اور سدرہ نواز نے 14 رنز بنائے، لیکن باقی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہیں اور کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔

اس سے پہلے بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹنگ میں ہرلین دیول 46، رچا گھوش 35، جمیما روڈریگز 32، اور دیگر بلے بازوں نے بھی چھوٹی چھوٹی مفید اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ سے قبل ٹاس کے وقت ایک ناخوشگوار لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا، جو شائقین کرکٹ کو ناپسند آیا اور اسے کھیل کی روح کے خلاف رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: