رپورٹ: مولانا محمد ادریس کی شہادت کی تحقیقات میں سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ سیکیورٹی اور تفتیشی اداروں نے واقعے میں ملوث ایک اہم ملزم کی شناخت کر لی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات موقع پر ہی قلمبند کیے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت اور راستوں کا تعین کرنے کے لیے اطراف کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جیو فینسنگ کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خالی خول فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ واقعے کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش مکمل کی جا سکے۔