Wed, September 16, 2026

"اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کرنے والے سملی ڈیم کو وسعت دی جائے گی"؛ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اہم دورہ، ہنگامی احکامات جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پانی کے بحران کے مستقل حل کے لیے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی متحرک ہو گئے؛ سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ کر کے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ بریفنگ میں وزیرِ داخلہ کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کو فراہم کیے جانے والے کل پانی کا 40 فیصد سملی ڈیم سے سپلائی کیا جاتا ہے۔
 محسن نقوی نے ڈیم کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے فوری طور پر ایک باقاعدہ اور قابلِ عمل توسیعی پلان طلب کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ سملی ڈیم کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے، اس اقدام سے اسلام آباد کے شہریوں کو پانی کی وافر اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

ٹیگز: