Wed, September 16, 2026

گوگل میپس نے اپنا نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف کروا دیا

گوگل میپس نے اپنا نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا:  گوگل نے اپنی مشہور سروس گوگل میپس میں خاموشی سے ایک نیا آئیکون شامل کیا ہے، جس کی اطلاع زیادہ صارفین تک نہیں پہنچی۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا آئیکون پرانے پن نما ڈیزائن کی طرح ہے، لیکن اس میں کئی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئے آئیکون میں اوپری رنگین حلقہ پہلے سے پتلا بنایا گیا ہے اور اندرونی سفید دائرہ بڑھا کر زیادہ واضح کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، آئیکون کے رنگ بھی اپڈیٹ کیے گئے ہیں اور جیمنائی اور اے آئی سے متاثرہ جدید گریڈینٹ شیڈز کو شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین اس آئیکون کو باآسانی پہچان لیں گے، لیکن یہ پرانے ورژن سے کافی مختلف لگتا ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ اپڈیٹ پہلے ہی متعارف کروا دی گئی ہے، جبکہ آئی او ایس صارفین کو یہ فیچر جلد دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ گوگل میپس میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران کئی اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں سب سے نمایاں فیچر جیمنائی کے ذریعے براہِ راست نیوی گیشن اور گوگل لینس کے ساتھ انضمام ہے۔

 
 

ٹیگز: