Wed, September 16, 2026

ایران نے سب کچھ کھو دیا، فوجی مداخلت غیر ضروری ہے ، ٹرمپ

 ایران نے سب کچھ کھو دیا، فوجی مداخلت غیر ضروری ہے ، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنی فوج اور اہم صلاحیتیں کھو دی ہیں اور جو کچھ کھو سکتا تھا، وہ سب کھو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے ایران میں فوجی کارروائی کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔

ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک اچھے اور قابل قیادت کی ضرورت ہے اور موجودہ حکام اس معیار پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی کرد اپنے علاقے میں ایران کے خلاف کارروائی کریں۔

صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا جلد ایسے اقدامات کرے گا جو تیل کی قیمتیں کم کرنے میں مددگار ہوں اور ایران میں نئے رہنما کے انتخاب میں بھی اثر ڈالے گا، بالکل وینزویلا کے طریقے کی طرح۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای ناقابل قبول ہے اور ایران میں ایسی پالیسی جاری رکھنے والے کسی بھی لیڈر کو امریکا قبول نہیں کرے گا۔

ٹیگز: