واشنگٹن : امریکی نیوز چینل سی این این کی تحقیق کے مطابق ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی کئی اہم فوجی اہداف پر حملے کیے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران نے اردن میں جدید تھاد ریڈار تباہ کیا اور متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنایا۔ قطر میں ارلی وارننگ ریڈار بھی تباہ کر دیا گیا۔
تجزیے کے مطابق ایران نے دشمن کے ریڈار، کمیونیکیشن اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر ان کے ایئر ڈیفنس نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔