Wed, September 16, 2026

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی


کراچی :پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

 اس دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے، اور مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تک پہنچے۔

ٹیگز: