Wed, September 16, 2026

ایمن خان کو ہمیشہ محبت ملی، مگر میری تنقید میں اضافہ ہوا:منال خان

ایمن خان کو ہمیشہ محبت ملی، مگر میری تنقید میں اضافہ ہوا:منال خان

کراچی:پاکستان کی جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے شوبز انڈسٹری میں اپنی محنت اور لگن سے ایک ممتاز مقام حاصل کیا ہے۔ دونوں بہنوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب نہ صرف کامیاب اداکارائیں بن چکی ہیں بلکہ اپنی ذاتی اور کاروباری زندگی میں بھی کامیاب ہیں۔

منال خان نے حالیہ انٹرویو میں ایمن خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمن خان کو ہمیشہ انٹرنیٹ پر محبت اور پیار ملا ہے، اور انہیں کبھی بھی نفرت کا سامنا نہیں ہوا۔ منال نے کہا کہ ایمن خان نے ہمیشہ اپنے خاندان کی باتوں کو مثبت انداز میں شیئر کیا، جس کی وجہ سے انہیں ہمیشہ سپورٹ اور محبت ملی۔

منال نے مزید بتایا کہ انہیں اپنے کیریئر کی ابتدا میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وقت کے ساتھ ان کے کرداروں کو سراہا گیا۔ ایمن خان نے اپنے خاندان کے بارے میں کہا کہ وہ کبھی بھی انہیں چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں، اور ان کے اور منیب بٹ کے تعلقات ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں۔

ٹیگز: