Wed, September 16, 2026

افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے:پاکستان

افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے:پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے چھوڑے ہوئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو خطے میں امن قائم ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش رکھتا ہے، لیکن افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ پاکستان نے افغان حکومت سے بار بار اس مسئلے پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے متنازعہ علاقے میں چوکیاں بنانے کے باعث بارڈر بند ہوگیا ہے، جس پر پاکستان نے شدید اعتراض کیا ہے اور افغان عبوری حکومت سے اس تنازعہ کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے داعش کے پاکستان میں کیمپوں کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر جاری تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔

ٹیگز: