Wed, September 16, 2026

تہران میں اعلیٰ سطحی بیٹھک: وزیر داخلہ محسن نقوی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا خصوصی ایجنڈا لے کر ایران روانہ

تہران میں اعلیٰ سطحی بیٹھک: وزیر داخلہ محسن نقوی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا خصوصی ایجنڈا لے کر ایران روانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ایران کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کے امور پر اہم بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے اس دورے کا بنیادی مقصد ایرانی قیادت تک فیلڈ مارچل سید عاصم منیر کا ایک خصوصی اور انتہائی اہم پیغام پہنچانا ہے۔ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور ایران کے ساتھ سیکیورٹی و تجارتی امور پر ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے انہیں خصوصی گائیڈ لائنز فراہم کیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا یہ دورہ پاک ایران بارڈر مینجمنٹ، دہشت گردی کے سدِباب کے لیے مشترکہ اقدامات اور مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، جس کے دوران تہران میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی مشاورت ہوگی۔

ٹیگز: