Wed, September 16, 2026

نواز شریف نے لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، ملک و قوم کے لیے دعائیں

نواز شریف نے لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، ملک و قوم کے لیے دعائیں

لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے دعا کی۔

نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور عوام کو خوشیاں عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پوری امت مسلمہ کو عید کی خوشیاں نصیب ہوں اور امن قائم ہو۔

ٹیگز: