Wed, September 16, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کرغیزستان میں پرتپاک استقبال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کرغیزستان میں پرتپاک استقبال

چولپان اتا / کرغیزستان: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کرغیز جمہوریہ کے سرکاری دورے پر اسیک کول بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گئے، جہاں کرغیز صدر سادیر ژاپاروف نے ان کا استقبال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر خیرسگالی ملاقات بھی ہوئی۔

یہ دورہ 1995 میں سابق وزیرِاعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دورۂ کرغیزستان کے بعد کسی بھی پاکستانی صدر کا پہلا دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور کرغیز صدر سادیر ژاپاروف کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، تعلیم، صحت، سیاحت، ڈیجیٹل معیشت اور عوامی روابط کے فروغ کے شعبے شامل ہوں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

ٹیگز: