Wed, September 16, 2026

کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کر دی

کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کر دی

اوٹاوا : سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی تعلقات کو مضبوط کرنے کے مقصد سے کینیڈا نے 13 مختلف ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس نئے فیصلے کے تحت، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے کے شہری اب مخصوص شرائط کو پورا کرنے کی صورت میں کینیڈا کا سفر بغیر ویزا کر سکیں گے۔

اس پالیسی کے تحت، وہ مسافر جو پچھلے دس سالوں میں کینیڈا کا ویزا حاصل کر چکے ہوں یا ان کے پاس امریکا کا درست نان امیگرنٹ ویزا ہو، وہ بغیر ویزا کینیڈا آ کر چھ ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کینیڈا نے اپنے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) پروگرام کو مزید ممالک تک توسیع دی ہے تاکہ قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کا عمل اور آسان ہو سکے۔ eTA ایک ڈیجیٹل اجازت نامہ ہے جو ویزا فری ممالک کے شہریوں کے لیے لازمی ہے۔

کینیڈا حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سطح پر سیاحت کو بڑھانا، بین الاقوامی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور کینیڈا کو عالمی مسافروں کے لیے ایک پرکشش مقام بنانا ہے۔

ٹیگز: