Wed, September 16, 2026

ایبٹ آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق، 5 زخمی

ایبٹ آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 بچے جاں بحق، 5 زخمی

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے علاقے لیڈی گارڈن پارک کے قریب ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جب ایک ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 3 ننھے معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی اور جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر احتیاط برتیں تاکہ ایسے المناک حادثات دوبارہ نہ ہوں۔

ٹیگز: