Wed, September 16, 2026

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور میں 19.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 38 ملی میٹر ہوئی۔ گلبرگ میں 36، سمن آباد میں 35 اور اقبال ٹاؤن میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

میانوالی، اوکاڑہ، تاندلیانوالہ، رینالہ خورد اور فیروزوالہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے باعث کئی جگہوں پر بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اور کچھ جگہوں پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ لاہور، قصور، شیخوپورہ، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور مردان سمیت کئی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 

ٹیگز: