Wed, September 16, 2026

برطانوی پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرے میں 500 سے زائد افراد گرفتار کر لیے

برطانوی پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرے میں 500 سے زائد افراد گرفتار کر لیے

لندن : لندن میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران تقریباً 500 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرہ ٹریفلگر اسکوائر میں ہوا جہاں تقریباً ایک ہزار لوگ جمع تھے۔

برطانیہ کی حکومت نے جولائی میں فلسطین ایکشن نامی تنظیم کو کالعدم قرار دیا تھا، اور اس تنظیم کی حمایت کرنا اب غیر قانونی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کی عمر 18 سے 89 سال کے درمیان ہے۔

مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے بعد حکومت نے مظاہرہ روکنے کا کہا تھا، لیکن پھر بھی احتجاج جاری رہا۔مظاہرے کی تنظیم سے تعلق رکھنے والی زو کوہن نے کہا کہ وہ خود ایک یہودی ہیں اور عبادت گاہ پر حملے پر غمگین ہیں، مگر ساتھ ہی غزہ میں ہونے والے ظلم و زیادتیوں پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہیں۔

زو کوہن کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مظالم کا مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور مظاہرے کو روکنا ظلم کے خلاف آواز دبانے کے برابر ہوگا۔

ٹیگز: