Wed, September 16, 2026

اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے 137 کارکن ترکی پہنچ گئے، تشدد کے انکشافات

اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے 137 کارکن ترکی پہنچ گئے، تشدد کے انکشافات

استنبول : غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا قافلے کے 137 سماجی کارکن اسرائیلی حراست سے رہا ہو کر استنبول پہنچ گئے ہیں۔ ان میں 36 ترک شہریوں سمیت امریکہ، برطانیہ، کویت، اردن، ملائیشیا، تیونس، لیبیا اور کئی دیگر ممالک کے افراد شامل ہیں۔

تاہم اطلاعات ہیں کہ ابھی بھی 450 کے قریب کارکن اسرائیلی قید میں ہیں، جن میں سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی رضاکار بھی شامل ہیں۔

ترک صحافی ایرسن سیلک نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حراست کے دوران کئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گریٹا تھنبرگ پر بھی سختی کی گئی اور اسے زبردستی اسرائیلی جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا۔

اس سب کے باوجود ایک اور امدادی قافلہ غزہ کی طرف روانہ ہو چکا ہے، جب کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

یہ فلوٹیلا قافلہ 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا، اور راستے میں کئی ممالک کی کشتیاں اس میں شامل ہوئیں۔ اسرائیلی بحریہ نے اسے بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور حملہ کیا، جس کے بعد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ٹیگز: