Wed, September 16, 2026

بھارتی فوجی اور سیاسی بیانات اپنی متاثرہ ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں، خواجہ آصف

بھارتی فوجی اور سیاسی بیانات اپنی متاثرہ ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد :  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی قیادت کی جانب سے کی گئی اشتعال انگیز تقاریر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی بیانات اپنی متاثرہ ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے بھی بھارت کو زبردست شکست کا سامنا رہا جس کا اسکور 0-6 تھا، اور اگر دوبارہ جارحانہ اقدام کیا گیا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں عوامی ردِعمل اور حکومت کی ساکھ کے نقصان کا دباؤ ان بیانات میں نظر آ رہا ہے۔ اعلان کے آخر میں انہوں نے کہا: "پاکستان اللہ کے نام پر قائم ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں اس دفعہ بھارت ان شاء اللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔"

ادھر پاک فوج کے ترجمان نے بھی بھارتی سکیورٹی حکام کے بیانات کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے، کہا کہ ایسے بیانات خطے میں امن کے لیے سنگین خدشات پیدا کر سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بھی بھارتی دھمکیوں کو "گیدڑ بھبھکیاں" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ٹیگز: