لاہور، ملتان، پشاور: رواں سال کا سب سے روشن سپر مون آج آسمان پر نظر آئے گا۔ یہ چاند زمین کے سب سے قریب فاصلے، تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل پر پہنچا ہے، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2 ہزار 800 میل زیادہ قریب ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند نکلنے کے فوراً بعد ہے۔ لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں کے شہری اس فلکیاتی مظہر سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔