Wed, September 16, 2026

روس کا ایٹمی طاقت بڑھانے کا اعلان: پیوٹن کا نیا جوہری ہتھیاروں کی جانب قدم

روس کا ایٹمی طاقت بڑھانے کا اعلان: پیوٹن کا نیا جوہری ہتھیاروں کی جانب قدم

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ روس اپنی ایٹمی طاقت کو مزید بڑھا رہا ہے اور اس کے پاس جوہری ٹیکنالوجی دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ جدید اور طاقتور ہے۔ پیوٹن کے مطابق، ان نئے ہتھیاروں سے روس کی فوجی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا اور عالمی سطح پر سٹریٹجک توازن برقرار رہے گا۔

پیوٹن نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ روس نے حال ہی میں ہائپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جسے دنیا میں بہت کم ممالک کے پاس ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی سمجھا جا رہا ہے۔ اس تجربے کے دوران نیٹو کا جاسوس طیارہ بھی روس کے جوہری تجرباتی علاقے کے قریب موجود تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی طاقتیں اس صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

صدر پیوٹن نے ایٹمی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روس کے ایٹمی ری ایکٹر چند سیکنڈز میں مکمل طور پر فعال ہو جاتے ہیں، جس سے روس کی عسکری طاقت میں مزید استحکام آ رہا ہے۔

ٹیگز: