ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ایبی گیل اسپین برجر نے گورنر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی اور ریاست کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں۔ ایبی گیل نے اپنے حریف ریپبلکن امیدوار ونسم ارل سیرز کو شکست دی۔ ایبی گیل کو 7 لاکھ 84 ہزار 763 ووٹ ملے، جبکہ سیرز کو 6 لاکھ 49 ہزار 937 ووٹ ملے۔
ایبی گیل اسپین برجر کی جیت ورجینیا کے سیاسی منظرنامے میں ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے اور یہ خواتین کی بڑھتی ہوئی سیاسی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب، غزالہ ہاشمی، جو نائب گورنر کی امیدوار تھیں، نے بھی اپنے حریف جان ریڈ کے مقابلے میں بڑی برتری حاصل کی۔ غزالہ ہاشمی کی کامیابی خاص طور پر مسلم کمیونٹی کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، کیونکہ وہ ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی سینیٹر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی جیت مسلم خواتین کے لیے ایک نئی تاریخ کا آغاز ثابت ہوگی۔