Wed, September 16, 2026

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

اسلام آباد: گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے عوام کو محدود ریلیف ملا ہے۔

 (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق مئی کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3584 روپے 90 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 3588 روپے 59 پیسے تھی۔ اسی طرح فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق کیا گیا ہے۔

اوگرا نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کا ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو شفاف اور مناسب نرخ فراہم کیے جا سکیں۔
 
 
 

ٹیگز: