Wed, September 16, 2026

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، عالمی درجہ بندی میں استحکام برقرار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، عالمی درجہ بندی میں استحکام برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں ابتدائی سات ٹیموں کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔ بھارت، جو حالیہ ورلڈ چیمپئن ہے، بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم اس کے رینکنگ پوائنٹس میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں پوزیشن پر اپنی جگہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

سری لنکا کو کارکردگی میں کمی کے باعث چھ پوائنٹس کا نقصان ہوا، جس کے بعد وہ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش ایک پوائنٹ کے اضافے کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے جبکہ زمبابوے اور آئرلینڈ گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔

خواتین کی ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی رینکنگ میں بھی ٹاپ دس پوزیشنز میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم پہلے نمبر پر برقرار ہے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔
 
 
 

ٹیگز: