لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے حکومت نے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کیے ہیں۔
لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی بہتر حکومتی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے اور اس شعبے میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ان کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد صوبے کے ہر گلی، محلے اور شہر تک صفائی کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس منصوبے میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔