Wed, September 16, 2026

ملک میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ، ڈیجیٹل ورک فورس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا

ملک میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ، ڈیجیٹل ورک فورس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل ورک فورس سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق یہ عمل ادارہ شماریات کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ اس کا بنیادی مقصد ملک میں موجود آئی ٹی سے وابستہ افراد کی مہارتوں اور تعداد کا درست اور جامع ریکارڈ تیار کرنا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس مردم شماری میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹرز میں کام کرنے والے افراد سمیت مختلف ڈیجیٹل شعبوں کو شامل کیا جائے گا۔

منصوبے کے لیے 180 سے 200 شمار کنندگان بھرتی کیے جائیں گے، جبکہ تمام اخراجات وزارت آئی ٹی خود برداشت کرے گی۔

ٹیگز: