Wed, September 16, 2026

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کا انگلینڈ کو 254 رنز کا ہدف

 ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کا انگلینڈ کو 254 رنز کا ہدف

ممبئی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے ایک بھاری ہدف دیا ہے۔

ممبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے سنجو سیمسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں شِوام دوبے 43، ایشان کشن 39، ہاردک پانڈیا 27، تلک ورما 21 اور سوریا کمار یادیو 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی کوششوں کو محدود کیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

اب فائنل میچ اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرافی کے لیے مقابلہ ہوگا۔

ٹیگز: