Wed, September 16, 2026

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت اور انگلینڈ آج سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گے

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت اور انگلینڈ آج سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گے

ممبئی  : ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوگا۔ میچ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ول جیکس کی کارکردگی پر نظر ہوگی، جبکہ بھارت کے سنجو سیمسن بھی ایک بار پھر اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ بھارت کو اس ایونٹ میں اب تک صرف ایک میچ میں شکست ہوئی، جو جنوبی افریقا کے خلاف تھی۔

انگلینڈ نے ابتدائی میچز میں چھوٹی ٹیموں کے ساتھ سخت مقابلے کیے، لیکن سپر ایٹ راؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ انگلینڈ کا مضبوط اسپن اٹیک بھارتی بیٹنگ کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں لگاتار تیسری بار سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئیں گی۔ 2022 میں انگلینڈ جیتا، جبکہ 2024 میں بھارت کامیاب رہا۔ اب تک ورلڈکپ میں ان کے درمیان 5 میچز ہوئے، جن میں بھارت نے 3 اور انگلینڈ نے 2 جیتے۔ٹی 20 میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت 17 اور انگلینڈ 12 میں کامیاب رہا۔

ٹیگز: