Wed, September 16, 2026

صدر مملکت اور وزیراعظم کی بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

صدر مملکت اور وزیراعظم کی بنوں کینٹ پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

اسلام آباد: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران افطار کے وقت ایسا حملہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، اور قوم دہشت گردوں کی ان ناپاک کارروائیوں کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ صدر نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہداء کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو بروقت ناکام بنایا اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کی مکمل سرکوبی تک کھڑی رہے گی۔

ٹیگز: