واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کے مطابق، امریکا نے اس تعلق پر نظرثانی کرنے کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ امریکی صدر اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد پہلے ہی معطل کر دی تھی۔ تاہم، مائیک والٹز نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امن مذاکرات میں کسی پیش رفت کا آغاز ہوتا ہے تو امریکا اس فیصلے پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔
گزشتہ رات کانگریس سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور یوکرینی صدر زیلنسکی کا ایک خط بھی پڑھ کر سنایا۔