Wed, September 16, 2026

لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

لاہور:  لاہور اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں تشویش اور خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کے سرحدی خطے میں واقع تھا۔

زلزلے کے اثرات لاہور کے علاوہ قریبی شہروں اور دیہی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

جھٹکے محسوس ہونے پر شہری گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور احتیاطی طور پر کھلے مقامات کا رخ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔
 
 
 

ٹیگز: