واشنگٹن : پاکستان کے ہاتھوں عالمی سطح پر شرمندگی کے باوجود بھارتی حکومت کو کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہو رہی۔ بھارت کا اعلیٰ سطحی وفد، جو پہلے گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے، وہاں عوام کے ٹیکس کے پیسے پر سیر و تفریح میں مصروف ہے۔
اس وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں، جو محفلوں میں گانے گا کر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ یہ غیر سنجیدہ رویہ بھارتی عوام کی نکتہ چینی کا باعث بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ وہ وقت ہے جب بھارت کو اپنی عالمی ساکھ بچانے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے تھی، لیکن یہاں وفد کی توجہ محض غیر ضروری تفریحات پر ہے۔
عوام کا سوال ہے کہ عوام کا پیسہ ملک کی بہتری اور سلامتی کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ حکومتی نمائندوں کی بے فکر محفلوں کے لیے۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ مودی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پہلگام واقعے کے دہشت گرد اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں، جبکہ حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھری بیٹھی ہے اور اس دوران وفد دنیا بھر میں سرکاری خرچ پر تفریح کر رہا ہے۔