Wed, September 16, 2026

بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے تیار کر رہی ہیں:شرجیل میمن

بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبے تیار کر رہی ہیں:شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبے ناکام بنائے جا چکے ہیں۔

شرجیل میمن نے اس کامیاب کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مقدار میں برآمد ہونے والا بارودی مواد معمولی واقعہ نہیں تھا اور اس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں، سی ٹی ڈی اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل حکمت عملی کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے گی اور کسی بھی کالعدم تنظیم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل دہشت گرد عناصر نے ایک بچی کو استعمال کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ سازش بھی ناکام رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے امن اور عوام کی حفاظت کے لیے یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

ٹیگز: