بنوں :بنوں اور لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا کامیاب آپریشن، جس میں تین خطرناک خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگرد پولیس، ایف سی اور شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں ٹارگٹ کلر محمد نزیر عرف مجاہد، فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔