اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر کہا کہ 5 جنوری اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی قبضے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ رائے شماری کے ذریعے نہیں ہو سکا۔ کشمیری عوام گزشتہ 8 دہائیوں سے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، اور بین الاقوامی برادری بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔