Wed, September 16, 2026

پاک ،چین سٹریٹجک ڈائیلاگ: تعلقات مضبوط، سی پیک ٹو اور خطے میں امن پر اتفاق

پاک ،چین سٹریٹجک ڈائیلاگ: تعلقات مضبوط، سی پیک ٹو اور خطے میں امن پر اتفاق

اسلام آ باد /بیجنگ :پاکستان اور چین نے ساتویں سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران تعلقات کی مضبوطی، سی پیک ٹو پر عمل درآمد اور جنوبی ایشیا میں امن و تنازعات کے پرامن حل پر اتفاق کیا ہے۔ مذاکرات کے بعد وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے 3 سے 5 جنوری 2026 تک چین کا دورہ کیا، جہاں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ سیاسی، دفاعی، اقتصادی، ثقافتی اور سلامتی کے شعبوں میں تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ چین نے پاکستان کی معاشی بحالی اور "اُڑان پاکستان" منصوبے کی تعریف کی، جبکہ پاکستان نے چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہا۔

دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیر، سرحد پار آبی وسائل، افغانستان اور فلسطین میں تعاون جاری رکھنے اور عالمی قانونی نظام کے احترام کے عزم کو بھی دہرایا۔

ٹیگز: