Wed, September 16, 2026

سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

 سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

جدہ: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی اختلافات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ شب عمل میں آیا۔

ٹیگز: