Wed, September 16, 2026

آئی ایس پی آر نے یومِ یکجہتی کشمیر پر "کشمیر ہے پاکستان" ترانہ جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے یومِ یکجہتی کشمیر پر

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک نیا ترانہ "کشمیر ہے پاکستان" ریلیز کیا ہے، جو کشمیری عوام سے پاکستانیوں کی غیر متزلزل محبت اور یکجہتی کو بھرپور انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ اس ترانے کے بول کشمیر کی پاکستان سے لازوال وابستگی کو واضح کرتے ہیں اور اس بات کو اجاگر کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

ترانے میں کشمیری عوام کی قربانیوں، عزم اور حب الوطنی کے جذبے کو بہت مؤثر طریقے سے بیان کیا گیا ہے، اور یہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو ایک پرجوش خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

 
 

ٹیگز: