Wed, September 16, 2026

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی فوجی کارروائی پر شدید اعتراض، غزہ میں جنگی جرائم کا امکان

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی فوجی کارروائی پر شدید اعتراض، غزہ میں جنگی جرائم کا امکان

نیویارک :اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خلاف کارروائی کے نام پر جو آپریشن شروع کیا، اس کی وجہ سے پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے، اور اس میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

گوتریس نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اور اس میں شہریوں کی ہلاکتوں کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، اس کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی شدت اور نوعیت یہ ثابت کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کا طریقۂ کار سنگین غلطیوں سے بھرا ہوا تھا۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کے اس بیان نے اسرائیلی فوج کی کارروائیوں پر عالمی سطح پر مزید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ٹیگز: