اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر اور وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان جاری تعاون، معاشی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سات دہائیوں پر محیط شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیم ورک اور مؤثر اقدامات کے ذریعے معاشی چیلنجز پر قابو پایا، جبکہ پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے باعث تین برس میں سرکاری محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ انہوں نے معدنیات کے شعبے کی ترقی کو اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں جائیکا کے تعاون کو سراہا۔