Wed, September 16, 2026

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی میں 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی، ویڈیو وائرل

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی میں 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی، ویڈیو وائرل

کراچی: مشہور مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انڈونیشیا کے خوبصورت جزیرے بالی میں 430 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کا دلیرانہ مظاہرہ کیا ہے۔

59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی اس جرات مندانہ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں میں کافی مقبول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے بنجی جمپنگ کے علاوہ کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے دیگر سنسنی خیز کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

یہ ان کی مہم جوئی کا سلسلہ نہیں ہے، گزشتہ سال یوگنڈا میں بھی انہوں نے بنجی جمپنگ کی تھی۔ بنجی جمپنگ ایک ایسا کھیل ہے جس میں ایک مضبوط رسی کے ساتھ کسی بلند مقام سے چھلانگ لگائی جاتی ہے، جو سنسنی خیز تجربہ فراہم کرتی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اس جرات مندی نے ان کے چاہنے والوں کو خوش اور حیرت زدہ کر دیا ہے۔

ٹیگز: