اسلام آباد : پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ملتوی ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 (لاہور)، این اے 143 (ساہیوال)، این اے 66 (وزیرآباد)، این اے 104 اور این اے 96 (فیصل آباد) شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 98 (فیصل آباد)، پی پی 203 (ساہیوال)، پی پی 73 (سرگودھا) اور پی پی 87 (میانوالی) میں بھی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عوام کی سلامتی اور انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔